آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز کے قومی مجلس عاملہ کا اجلاس

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز کا قومی مجلس عاملہ کا جلاس کا انعقاد کیا گیا_
میپکو ریجن کی جانب سے ریجنل چیئرمین میپکوچوھدری غلام رسول گجر نے وفد کے ہمراہ شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد،حاجی رمضان اچکزئی،حاجی محمد اقبال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا واپڈا وحدانیت کی علامت ہے۔
واپڈا اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری ملک اور ملازمین کے مفاد کے بالکل خلاف ہے۔ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی الیکٹرک کمپنی کی مثال آپ کے سامنے ہے،جو آج تک صارفین کو سستی بجلی مہیا نہ کر سکی ہے۔
ریاست مدینہ کی مثال دینے والے حکمران آج ملازمین کو بے روزگار کرنے کے در پر ہیں،ھو شربا مہنگائی نے عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے۔حکومت ہوش کے ناخن لے۔
ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے بااثر لوگ متحرک ہو گئے ہیں،اربوں ڈالر کے اثاثے رکھنے والے کمپنیوں کو اونے پونے خریدنے کے لیے آئی ڈی پیز اور غیر ملکی سرمایہ کار سرگرم ھیں۔
دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایسے افسران اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران تعینات کروانا چاہتی ہے جو نجکاری کے مراحل کو آسان کر دیں۔ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ نجکاری کے حوالے سے بھی کسی بھی قدم اٹھانے سے پہلے سوچ لیں کے یہ یہ کمپنیاں ملازمین کے خون پسینے سے چلتی ہیں اور ان کو بچانے کے لیے ملازمین کسی بھی حد تک جائیں گے۔
ریجنل چیئرمین کے ھمراہ چوہدری محمد خالد،رانا محمد انور،رانا زاہد جاوید ہمراہ تھے_مرکز کی جانب سے میپکو یونین کے لیے بہترین خدمات پیش کرنے پر ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر اور ریجنل سیکرٹری سجاد بلوچ کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔



















