Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیوسٹی کا کانووکیشن آج ہوگا؛ طلباء و طالبات کی ریہرسل میں شرکت، انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

زکریا یونیورسٹی ملتان میں کانووکیشن آج منعقد ہوگا، جس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کانووکیشن کی فائنل ریہرسل گزشتہ روز منعقد کی گئی جس میں انتظامی افسران، فیکلٹی ممبران اور متعلقہ عملے نے بھرپور شرکت کی اور تقریب کے تمام مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ریہرسل کے دوران طلبہ کی نشستوں کی ترتیب، اسٹیج مینجمنٹ، ڈگریوں اور میڈلز کی تقسیم کے طریقہ کار، سیکیورٹی انتظامات اور مہمانانِ خصوصی کے استقبال سمیت دیگر امور کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق ریہرسل کے بعد انتظامات میں ضروری بہتری لاتے ہوئے تمام تیاریوں کو مکمل اور مربوط بنا دیا گیا ہے تاکہ آج ہونے والی تقریب خوش اسلوبی سے پایۂ تکمیل تک پہنچ سکے۔

کانووکیشن میں ایم اے، ایم ایس سی، بی ایس (آنرز)، بی ایس سی انجینئرنگ، فارمیسی کے سیشن 2021 تا 2023 کے طلبہ و طالبات سمیت دیگر پروگرامز کے گریجویٹس کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو گولڈ میڈلز سے بھی نوازا جائے گا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام انتظامات تسلی بخش اور مکمل ہیں اور مہمانوں کی آمد کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button