سیلاب کی آمد، ملتان میں تمام تیاریاں مکمل

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب کے سلسلے میں فوری ریسپانس کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،جبکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ریسیکو اور ادارے مکمل الرٹ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شیرشاہ اور دریائے چناب کے حفاظتی بندوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سیلابی علاقوں میں جاکر نقل مکانی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن سیلاب انتظامات پر بریفننگ دی، ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ضلع ملتان میں فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔
دریائے چناب میں پانی کی صورتحال تشویشناک نہیں ہے۔
طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی بندوں پر ریلیف کیمپ قائم کردیے ہیں، ان ریلیف کیمپس میں ریسکیو ،ہیلتھ اور لائیو سٹاک کے نمائندگان موجود ہیں جبکہسیلاب کی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے کنٹرول روم مکمل فعال ہے۔


















