Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان: پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمن سیریز؛ ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کرکٹ سٹیڈیم اور ٹیموں کے روٹس پر گرینڈ صفائی آپریشن کیا، اس موقع پر 100 سے زائد عملہ صفائی نے سٹیڈیم پویلین اور راستوں کو دھوکر ملبہ جات صاف کئے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر بھاری مشینری کے ذریعے راستوں کو بھی کلئیر کردیا گیا، سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کبیر خان نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں کو صاف ستھرا اور بھرپور سجانے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے جبکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے خصوصی صفائی سکواڈ بھی تشکیل دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی سکواڈ شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے سٹیڈیم میں ڈیوٹی سرانجام دے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button