Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے لئے تیاریاں مکمل

پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن کی شہر اولیاء ملتان میں منعقد ہونیوالی افتتاحی تقریب کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سجے گا ، جس میں دنیائے کرکٹ کے سٹار کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو کرکٹ اسٹیڈیم سجانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ کمپنی ورکرز نے کرکٹ اسٹیڈیم کے مختلف پولینز کی صفائی شروع کردی ہے۔

کرکٹ اسٹیڈیم جانیوالی سڑکوں اور پارکنگ ایریا کی صفائی ستھرائی کا پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او سی ای او شکیل احمدبھٹی نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی ملتان کے لئے اعزاز ہے، انہوں نے ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے پیش نظر صفائی کےمثالی انتظامات کرنے کی ہدایات کی، اور کہا کہ پی ایس ایل کے موقع پر صفائی انتظامات کو” کلین ملتان”کا حصہ بنایا جائے گا۔

شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ کرکٹ کے پاپولر ایونٹ کے موقع پر شہر اولیاء ملتان کی شاہراہوں اور چوکوں کو خوبصورت بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس کے پانچ میچ کھلے جائیں گے ، جن میں سے چار میچ رات کو اور ایک میچ دن کے وقت کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button