آئی بی ایف کا سالانہ ڈنر اور گریجویشن سرمنی کی تیاریاں مکمل
آئی بی ایف ایگزیکٹو سوسائٹی کے زیر اہتمام اینول ڈنر اور گریجویشن سرمنی کا انعقاد 28 مئی کو زکریا یونیورسٹی کے جناح ایڈٹوریم ہوگا۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی ملتان میں آئی بی ایف ایگزیکٹو سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ گریجویشن سرمنی اور ڈنر کا انعقاد 28 مئی کو بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے جناح ایڈٹوریم میں ہوگا۔
اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ ، سلیم اللہ صاحب مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن اور چوہدری ذوالفقار انجم اونر وولکا فوڈذ اور دیگر معروف شخصیات مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
ڈین فیکلٹی آف کامرس ، بینکنگ اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر محمد شوکت ملک کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی طلباء کے لئے بے حد ضروری ہیں۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد مختلف سپانسرز کی موجودگی میں ہمارے ڈپارٹمنٹ کے گریجویٹس کی مارکیٹنگ کرنا ہے تا کہ ان کو نوکری کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
آئی بی ایف ایگزیکٹو سوسائٹی کے زیر اہتمام اس ایونٹ میں طلباء مزاحیہ تقاریر اور مختلف سٹیج پرفارمینس اور مزاحیہ ڈراموں کا مظاہرہ کریں گے ۔
ایونٹ کے آخر پر وائس چانسلر جامعہ زکریا اور ڈین فیکلٹی آف کامرس ، بینکنگ اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن تقاریر کریں گے، اور پوزیشن ہولڈر طلباء کو شیلڈز اور اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کریں گے۔
اس کے ہمراہ فیکلٹی اینڈ سٹاف آئی بی ایف ڈپارٹمنٹ کو بھی اعزازی شیلڈز دی جائیں گی۔ اس ایونٹ کا اصل مقصد طلباء کو تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے۔