Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

وومنز ڈویژنل لیگ : جنوبی پنجاب کے چاروں کرکٹ ڈویژن میں ٹیموں نے رپورٹ کردی

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وومنز ڈویژنل لیگ میں شرکت کیلئے جنوبی پنجاب کے چاروں کرکٹ ڈویژن میں ٹیموں نے رپورٹ کردی ۔

ملتان۔ بہاولپور۔ ساہیوال اور ڈیرہ غازیخان سے انیوالی ٹیموں کی کھلاڑیوں کو ملتان سٹیڈیم کی حدود میں واقع اکیڈمی میں رہائش کی سہولت فراہم کی گئی۔

رپورٹ کرنے کے بعد چاروں ٹیموں کو دو مساوی گروپوں میں ایونٹ اور کورونا ایس او پیز اور ڈسپلن سے متعلق ایس او پیز کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

دریں اثناء اج 16فروری سے کھلاڑیوں کی دو روزہ کوچنگ کا آغاز ہوگا۔

ملتان سٹیڈیم پر تربیت صبح اور سہ پہر کے سیشن میں دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button