Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی : آن لائن ورکشاپ شروع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد خزاں 2022 سمسٹر کی آن لائن ورکشاپس کا آغاز کردیاگیا ۔

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان ریجن قیصر عباس کاظمی کے اعلامیہ کے مطابق سمسٹر خزاں 2022میں پیش کئے گئے پوسٹ گریجویٹ، بی ایڈ اور بی ایس پروگراموں کے کورسز کی ورکشاپس مورخہ 26دسمبر 2022 آن لائن شروع کی جا رہی ہیں، جس کا شیڈول یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے ۔

یونیورسٹی کی گزشتہ پالیسی کے تحت آن لائن ورکشاپس کو مائیکرو سافٹ ٹیم کے ذریعے ہی منعقد کیا جا رہا ہے، جس کیلئے طالب علموں کو پاس ورڈ اور یورز نام ان کے فراہم کردہ موبائل نمبر پر مسیج کر دئیے گئے ہیں ۔

اگر کسی طلبہ کو وصول نہ ہوا ہو تو وہ فوری طور پر علاقائی دفتر پر رجسٹریشن نمبر کے ساتھ ای میل کریں تاکہ اس کو مائیکرو سافٹ ٹیم کا پاس ووڑارسال کیا جاسکے۔

اس سلسلے میں طالب علموں کو ہدایت کی گی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ورکشاپس کا شیڈول چیک کریں، اور اپنی ورکشاپ اکاؤنٹ پر اٹینڈ کریں۔

مائیکرو سافٹ ٹیم کے ذریعے ورکشاپس اٹینڈ کرنے کیلئے ویب سائٹ پر موجود ویڈیو کو اچھی طرح سے دیکھ کر طالب علم آسانی کے ساتھ ورکشاپس اٹینڈ کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button