Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق میں بڑی تبدیلی، وزراء اور پارلیمنٹیرینز اب انتخابی مہم چلا سکیں گے

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں بڑی تبدیلی کرڈالی۔

وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کے زریعے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں بڑی تبدیلی کردی ہے، جس کے تحت وزرا اور پارلیمنٹیرینز اب انتخابی مہم چلا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات تھے،تاہم وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کی منظوری دے کر سیاست دانوں کو بڑا ریلیف دیا ہے۔

آرڈیننس کو قانون بنانے کے لئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پر ڈیرہ اسمعٰیل خان کے سٹی میئر کے امیدوار کو 5 سال کے لئے نااہل قرار دیا گیا تھا،

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button