Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

تاریخی سٹیڈیم کی تزین وآرائش کافیصلہ

وزیر مملکت اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ملک محمد عامر ڈوگر کا قاسم باغ انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم کا دورہ ، پویلین کی تعمیر کے حوالہ سے مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات بھی دیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قاسم باغ کی بلندی اور بہترین لوکیشن پر قائم دنیا یہ خوبصورت اور تاریخی اسٹیڈیم ہے۔

پویلین نہ ہونیکی وجہ سے کھلاڑیوں کو سہولیات کا فقدان تھا۔

ہم اپنے ایم این اے فنڈ 5کروڑ کی لاگت سے بین الاقوامی طرز پر جدید ٹیکنالوجی سے مزین پویلین تعمیر کررہے ہیں، جس میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات میسر ہونگی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جوکہ خود بھی بین الاقوامی شہرت کے حامل کھلاڑی رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے دروازے کھلیں وہ اس میں بڑی حد تک کامیاب بھی ہیں۔

دہشت گردی کے ممکنہ خاتمے کے بعد آسٹریلیاں کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے۔
پی ایس ایل اپنی پوری آب وتاب کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیفا پابندی کے حوالہ سے بھی جلد خوشخبری سنے گے۔

جنوبی پنجاب کے حب ملتان میں جلد قومی کے علاوہ انٹرنیشنل سطح پر فٹبال ایونٹ کرائے جائیں گے۔

اس موقع پر میاں جاوید قریشی،ڈی اوز سپورٹس ندیم انجم،فاروق لطیف، رانا باقر،عارف محمود، رانا نوید اکرم ،شیخ مقیم احمدودیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button