Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا ٹاؤن ملتان انتخابات 28- 2025: امجد نواز بھٹی گروپ نے تاریخ فتح اپنے نام کرلی

واپڈا ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان (واپڈا ٹاؤن ) کے انتخابات برائے سال 28-2025 ء میں واپڈا اینڈ ریزیڈنس گروپ(چاند تارا )نے تاریخی فتح اپنے نام کر لی۔

انجینیئر امجد نواز بھٹی بھاری اکثریت سے صدر ,محمد ارسلان خان نائب صدر، انجینئر محمد علی یاسر جنرل سیکرٹری سردار رفیق احمد خان فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔واپڈا والنٹیئر گروپ (پنکھا گروپ )واپڈا ٹاؤن سوارو گروپ (پھول)کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نتائج کے مطابق صدارت کی نشست پر انجینیئر امجد نواز بھٹی نے 865 ووٹ حاصل کیے جبکہ مد مقابل چوہدری ناصر محمود 478 اور چوہری علی نواز وڑائچ 210 ووٹ حاصل کر سکے۔

نائب صدارت کی سیٹ پر محمد ارسلان خان نے 842 ووٹ محمود حسین بھٹی نے 454 ووٹ ڈاکٹر محمد اطہر اقبال ارائی نے 263 ووٹ حاصل کیے۔

جنرل سیکرٹری کی نشست انجینئر محمد علی یاسر نے 827 ووٹ حاصل کر کے اپنے نام کر لی جبکہ پروفیسر محمد لئیق خان 432 اور حسنین عباس کھیڑا 295 ووٹ حاصل کر سکے۔

واپڈا اینڈ ریزیڈنس گروپ کے امیدوار سردار رفیق احمد خان نے 834 ووٹ حاصل کر کے اپنے نام کر لی جبکہ رانا شہزاد حنیف 470 اور چوہدری اقبال عزیز ارائیں 254 ووٹ حاصل کر سکے۔واپڈا اینڈ ریزیڈنس گروپ نے مینجمنٹ کمیٹی کی تمام 11 نشستوں پر واضح اور دو ٹوک کامیابی حاصل کی۔

مینجمنٹ کمیٹی کے نو منتخب ممبران میں محمد اصغر ہاشمی نے 840 ووٹ ،امجد صدیق خان نے 827 ووٹ ،خالد پرویز چدھڑ نے 815 ووٹ ،جام زاہد عباس نے 811 ووٹ ،محمد الیاس جمیل نے 811 ووٹ، چوہدری محمد ارشد نے 808 ووٹ ،انجینیئر بابر علی سرور گجر نے 804 ووٹ، یونین رہنما رانا محمد انور نے 800 ووٹ اور ناصر اعوان نے 76 وولٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔

الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے ملتان پولیس نے بہترین انتظامات کیے اور ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر کی قیادت میں ٹیموں نے بہترین انتظامات کیے۔

انتخابات میں بھرپور جوش و خروش دیکھنے میں ایا اور واپڈا ٹاؤن کے رہائشیوں نے بھرپور حصہ لیا۔سرد موسم کے باوجود ووٹرز کا جوش و خروش عروج پر رہا۔واپڈا اینڈ ریزیڈنس گروپ کے حامی حاض سروس افسر و ملازمین ریٹائرڈ افیسرز ملازمین نے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا۔

پولنگ کا عمل ختم ہوتے ہی واپڈا گروپ کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر ڈانس شروع کر دیا ،آتش بازی کا مظاہرہ کیا،نتائج کا اعلان ہوتے ہی نو منتخب صدر انجینئر امجد نواز بھٹی ،جنرل سیکرٹری انجینیئر محمد علی یاسر دیگر نو منتخب اور کامیاب عہدے داروں کو گھوڑوں پر بٹھا کر والہانہ رقص کیا۔جیتنے والے امیدواروں کو پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا گیا۔

میپکو آفیسرز ایسوسی ایشن ،ال پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے عہدے داروں نے نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

نو منتخب صدر انجینیئر امجد نواز بھٹی اور جنرل سیکرٹری انجینیئر محمد علی یاسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورڈ ریزیڈنس گروپ کی کامیابی جمہوریت اور جمہوری قوتوں کی کامیابی ہےواپڈاٹاؤن کے رہائشیوں، ریزیڈنس کی فتح و کامرانی ہے۔

انتخابی منشور پر عمل درامد کریں گے ۔انتخابی عمل میں حصہ لینے والے ووٹرز ،سپورٹرز اور میپکو کی لیگل ٹیم کو بالخصوص مبارکباد دیتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button