Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں فرینچ لینگویج سنٹر کا قیام؛ انجمن طلباء اسلام کا احتجاج کا اعلان

انجمن طلباءاسلام جامعہ زکریا کے ناظم ملک جاوید شجرا اور جنرل سیکریٹری علی رضا دھرالہ ، سید نعیم شاہ اور دیگر رہنماؤں نے جامعہ زکریا میں فرینچ لینگویج کلاسسز کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں سرکاری سرپرستی میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں توہین آمیز اقدامات کیے گئے ہیں، اور اس پر فرانسیسی حکومت نے نہ ہی کسی پشیمانی کا اظہار کیا ہے نہ ہی اس پر کوئی معافی مانگی اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔

ایسی صورت حال میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں فرنچ کلچر کلاسسز کا آغاز کیا جانا انتہائی تشویشناک ہے۔

پاکستان کے مسلمان کسی صورت بھی اس چیز کی اجازت نہیں دیں گے ۔

ہم یونیورسٹی میں اس طرح کے عمل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، اور یونیورسٹی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے عمل سے باز رہا جائے، اس کے حوالے سے نہ کوئی نرمی کی گنجائش رکھتے ہیں اور نہ ہی اس کے لئے کوئی نرم گوشہ رکھنے کی کسی کوشش کو برداشت کریں گے ۔

مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے اس اقدام کی فوری روک تھام کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button