Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انجمن اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام سا لا نہ فروغ عشق مصطفےٰ ﷺکنونشن

انجمن اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام سا لا نہ فروغ عشق مصطفےٰ ﷺکنونشن میں سا بق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے عشق مصطفےٰ ﷺ پر روشنی ڈالی اور اُنہوں نے کہا کہ اُسوہ حسنہ پر عملی طور پر کام کیا جائے اور عوام کو اس کی اہمیت بیان کی جائے۔ اور عشق فروغ مصطفےٰ ﷺ تحریک کو بھرپور انداز سے چلایا جائے۔ تاکہ لوگوں کی کردار سازی ہو سکے۔

انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر شاہد اقبال آفریدی نے فروغ عشق مصطفےٰ ﷺ کنونشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال 2022؁ء کو حقوق اساتذہ کے طور پر منایا جائے گا۔ اور اساتذہ کے حقوق کی بھر پور حفاظت کی جائے گی۔

یوسف نون مرکزی رہنما انجمن اساتذہ نے تحریک عشق مصطفےٰ ﷺ پر روشنی ڈالی اور تحریک کے خدوخال کے بارے میں اساتذہ کو بتایا۔ اگیگا کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ندیم اشرفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین پر ظلم بند کرے اور اُن کی صلب شدہ مراعات فوری طور پر واپس کی جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے وعدے کے مطابق ڈی آر اے وری طور پر رننگ بیس پر جاری کرے۔

دورِ حاضر کی ہوشرباء مہنگائی کی وجہ سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ چیئر مین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے اپنے خطاب نے کہا کہ عشق مصطفےٰ ﷺ ہی ہماری نجات کا ذریعہ ہے اور عملی طور پرعشق مصطفےٰ ﷺ ہماری زندگیوں میں شامل ہونا چاہیے۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلباء کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دیں۔ اور اُسوہ حسنہ کی ضرورت و اہمیت سے طلباء کو آگاہ کریں۔

مرکزی سرپرست اعلیٰ جناب محمد قاسم علوی نے کہا کہ عشق مصطفےٰ ﷺ کے بغیر دین مکمل نہیں ہوتا۔ تحریک فروغِ عشق مصطفےٰ ﷺ کوبھرپور انداز میں چلائی جائے۔ آج پورے پاکستان سے مرکزی، صوبائی و دیگر قائدین سے کہوں گا کہ آگے بڑھیں اور اس تحریک کو کامیاب کروائیں۔ جمیل احمد سبحانی نے اپنے خطاب میں تمام مرکزی، صوبائی اور انجمن اساتذہ کے مقامی عہدیداران اور دیگر اساتذہ کی کنونشن میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا اور اُنہوں نے یقین دلایا کہ ان شاء اللہ اساتذہ کی بھر پور شمولیت سے اس تحریک کو کامیاب کرایا جائے گا۔

اس موقع پرکنو نشن میں پا کستا ن بھر سے مرکز ی،صو با ئی ڈویژنل عہدیداران نے شر کت کی، ڈ اکٹرتسلیم قریشی،عنا یت علی قریشی،رانا اسلم سا غر،وقا ض فر ید قریشی،فہیم ممتاز ایڈووکیٹ،حید ر آ با د سے عبدالر حمن قر یشی،بلو چستا ن اختیا ر عباسی، کے پی کے سے محمد فا روق نقشبندی اور ودیگر نے بھی خطا ب کیا۔

آخر میں چیئر مین تعلیمی بورڈ ملتان حا فظ قا سم نے نو منتخب عہدا ران سے حلف بھی لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button