Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، پہلے روز سائنس ،اردو، ریاضی کا پیپر لیا گیا۔
صوبے بھر سے سالانہ امتحان میں 80 لاکھ سے زائد بچے شرکت کررہے ہیں، سکول پیک کے تیار کردہ سوالیہ پیپرز کے تحت امتحان لے رہے ہیں جبکہ پیک حکام کے مطابق بغیر کیو آر کوڈ کے سوالیہ پیپرز دینے والے سکولوں کیخلاف کاروائی ہوگی۔
امتحانات 27 مارچ تک جاری رہیں گے، نتائج کا اعلان 30 مارچ کو کیا جائے گا۔