Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم پی ایس میں سٹوڈنٹس آف دی ایئر اور ٹیچرز آف دی ایئر کے ایوارڈز کی تقریب

ملتان پبلک سکول و کالج میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک تھے ۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر لودھراں بابر رحمان ، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد اور دیگر مہمانان گرامی میں پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی اور ڈاکٹر حیات اعوان بھی شامل تھے۔

تقریب میں والدین اور معززین شہر نے بھرپور شرکت کی۔

پرنسپل ملتان پبلک سکول و کالج عظمیٰ خان خاکوانی نے سکول کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔

مہمان خصوصی نے سیشن 2021-2022 کے پوزیشن ہولڈرز میں سرٹیفکیٹ اور میڈل تقسیم کیے، اس کے علاوہ طلبہ کو سٹوڈنٹس آف دی ایئر اور اساتذہ کو ٹیچرز آف دی ایئر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مہمان خصوصی ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا ، اور والدین کو مبارکباد پیش کی.

انہوں نے انہوں نے پرنسپل عظمیٰ خان خاکوانی کو ان کی شاندار کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا، اور سکول کی تعداد تین ہزار سے زائد ہونے پر مبارکباد دی اور اس کامیابی کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔

کمشنر عامر خٹک نے خطاب کرتے ہوئے سکول ایڈمنسٹریشن، اساتذہ، والدین کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے طالبات کی نا صرف ٹریننگ کی بلکہ تقریب کو بھی کامیاب بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ملتان پبلک سکول ایک نامور ادارہ ہے جو مربوط نظام کے تحت قوم کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔

پرنسپل عظمی خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button