Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

او پی ایف پبلک سکول ملتان میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

او پی ایف پبلک سکول ملتان میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی، جس کے مہمان سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان اور مہمان اعزاز ریجنل ڈائریکٹر او پی ایف میڈم زرقا یحیٰی تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شمشیر احمد خان نے کہا میں اساتذہ اور بچوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے سال بھر کی محنت کے بعد پوزیشنز حاصل کیں، انہوں نے بچوں اور اساتذہ کی محنت کو سراہا، جن بچوں نے مقابلہ جات میں حصہ لیا ان کو بھی مبارکباد دی اور تمام طالبات کو محنت کی تلقین کی تاکہ مستقبل میں وہ نمایاں کامیابی حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے تعاون سے ہی ہم تعلیمی اہداف حاصل کر سکتے ہیں، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ملتان کی ریجنل ڈائریکٹر میڈم زرقا یحیٰی نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اساتذہ تو بچوں پر محنت کرتے ہی ہیں اور ان کو معاشرے کا با سمجھ فرد بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا جن بچوں نے قابل تحسین زرلٹ دیا اور جو بچے رہ گئے ہیں ان کو مزید محنت کی ضرورت ہے اور وہ دل چھوٹا نہ کریں اور اپنی محنت میں مزید نکھار پیدا کریں۔

تقریب سے پرنسپل سکول میڈم ریحانہ عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او پی ایف سکول جنوبی پنجاب کا مثالی تعلیمی ادارہ ہے جہاں سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کو فیس میں 50 فیصد رعایت دی جاتی ہے، سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکشن ہیڈ مسز نسرین ظفر اور سینئر ٹیچر مس رخسانہ قمر نے ادا کیے۔

علاوہ ازیں بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز بھی پیش کیے، تقریب میں ملک ریاض مزمل اور اکبر شہزاد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

آخر میں مہمان خصوصی نے اعلیٰ پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں سٹوڈنٹ آف دی ائیر ایشال فاطمہ اور دانش سلیم، سیدہ حلیمہ فاطمہ، سیدہ کشف ظفر، عنایہ کاشانی، محمد اویس، خزیمہ فیصل شاہ، ماہ نور شہزاد، محمد داؤد انصاری، عبداللہ ثاقب، ربیت فاطمہ، شیرونیا،مریم احسن، چمن زہرہ، ہشام بن قاسم،ذوالنورین،ایان علی،ایمان فاطمہ، ریان جاوید، عنایہ وہاب اور سرمد شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button