Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا ملتان : فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں سال 2021 میں منعقدہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔
تقریب میں فیکلٹی آف فارمیسی کے طلباء اساتذہ نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر عنبرین علیم نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے ۔

مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقعہ پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے فارغ التحصیل طلباء کی خدمات کوسراہا۔
بلاشبہ یہ اساتذہ کی بے لوث لگن اور مسلسل محنت کا ثمر ہے کہ ہمارے طلباء نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے زیرتعلیم طلباء کو بھرپورمحنت کی تلقین کی اور امید ظاہر کی کہ ہمارے طلباء شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے، اور خطے کی ترقی کے لیے ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔

وائس چانسلر نے ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

ڈین آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے سپاس نامہ پیش کیاکہ فیکلٹی آف فارمیسی سے فارغ التحصیل طلباء ملکی سطح پر نمایاں پوزیشنوں پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو کہ ادارے کی خطے کے لیے ترقی کے لیے کی گئی کاوشوں کا مظہر ہے۔

تقریب میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ ، ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر جاوید سلیانہ ، ڈین فیکلٹی آف لینگوئجز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم ، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارماسیوٹیکل ڈاکٹر محمد سہیل ارشد ، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی پریکٹس ڈاکٹر فواد رسول ، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارماکالوجی ڈاکٹر عمران سینیئر موسٹ ٹیچر ڈیپارٹمنٹ آف فارماکوگنوزی ڈاکٹر خضر عباس نے شرکت کی۔

دیگر حاضرین میں ڈاکٹر محمد حنیف ، ڈاکٹر محمد فرقان ، ڈاکٹر فاطمہ ثاقب ، ڈاکٹر حنا رضج ، ڈاکٹر جہانزیب مدثر ، ڈاکٹر فیصل عثمان ، ڈاکٹر عامر جیل ، ڈاکٹر محمد انیس ، ڈاکٹر وسیم اشرف شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button