Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں فرسٹ اینول تھیسز کی نمائش

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز نے فرسٹ اینول تھیسز ڈسپلے 2023 کا انعقاد کیا، جس میں شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پوسٹ گریجویٹ طلباء نے اپنے تھیسز اور ریسرچ کی پر جوش نمائش کی، جس میں ساؤتھ پنجاب کی مختلف انڈسٹریلسٹ سی ای اوز اور جنرل مینیجرز نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے تمام انڈسٹری،سی ای اوز اور مینیجرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے درمیان فرق ختم نہیں ہوگا، اس ٹائم تک کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈیمیا اور انڈسٹریز کا ساتھ چلنا ضروری ہے کیونکہ ایکیڈیمیا کے پاس ایکسپرٹیز، ریسرچ اور علم ہے لیکن بزنس کمرشلائزیشن کا اصل ویژن انڈسٹری کے پاس ہے تو اکیڈیمیا اور انڈسٹری دونوں کا ساتھ جڑنا ضروری ہے۔

فرسٹ اینول ڈسپلے 2023 کا انعقاد کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق اور چیئرمین شعبہ فوڈ سائنس ڈاکٹر محمد شہباز کی کاوشوں کو سراہا۔

چوہدری ذوالفقار علی انجم سی ای او ایس ایم فوڈز نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں جاتا رہتا ہوں لیکن اس بات کی مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے طلبہ نے وہی کچھ پیش کیا جو کہ دنیا کے مختلف بڑے ممالک میں پیش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکیڈیمیا اور انڈسٹریز کو ملانا ہماری ذمہ داری ہے اور اپنے فوڈ ایکسپورٹ کے بارے میں بھی تذکرہ کرتے ہوۓ بتایا کہ پنجاب کے 200 بڑے ایکسپورٹرز میں ان کا نام شامل ہوتا ہے، یہ پورے جنوبی پنجاب کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

احسن رشید نے بتایا کہ اکیڈیمیا اور ان کی انڈسٹری ساتھ مل کر کام کرتی رہی ہے، اور آگے بھی کام کرتے رہیں گے۔شیخ فیصل سعید مکس فوڈ انڈسٹری کے سی ای او نے کیمیکل اور انگریڈینٹس کے آسان رسائی کے لیے محمد نواز شریف یونیورسٹی کے طلباء کو مدد فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔

رانا اقبال سراج نعیم نے بتایا کہ فرٹیلائزر بزنس میں پاکستانی انڈسٹریز عالمی کاروبار سے پیچھے رہی ہیں لیکن انہوں نے یونیورسٹی کے ساتھ مل کر بزنس شروع کیا اور اپنے کاروبار کو زمین سے آسمان تک لے گئے، جس کا شیئر آج بھی مرحوم پروفیسرز کی فیملی کو دیا جاتا ہے۔

سید قیصر سعید نے اپنی انڈسٹری کی کارکردگی کے بارے میں بتاتے ہوۓ زنک بائیو فارٹیفکیشن اور سٹوریج ٹیکنالوجی کا تذکرہ کیا کہ یونیورسٹی اکیڈیمیا نے اس کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں ان کا ساتھ دیا۔

محسن ملک نے تجویز دی کہ ریسرچ کو صرف گریڈز تک محیط نہ کیا جائے بلکہ ریسرچ ایسی ہونی چاہیے کہ ملک اور انڈسٹری کے مسائل کو حل کیا جائے، اور تمام اینول تھیسز 2023 کے پارٹیسثپینٹ طلباء کو سراہا۔

اس موقع پر میاں راشد اقبال،شیخ فیصل سعید، چوہدری عرفان الہی،چودری سیف الرحمان،قیصر سعید،محسن ملک،ملک رشید،ڈاکٹر ذوالفقار رانا،ڈاکٹر طلحہ زبیر،امجد بھٹہ،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کوآرڈینیٹر چیئرمین ڈیپارٹمنٹ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد شہباز, ڈاکٹر شبیر احمد، ڈاکٹر نگہت رضا، ڈاکٹر ندا فردوس،ڈاکٹر سبت عباس اور محمد عثمان سمیت دیگر فیکلٹی طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button