Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"مسئلہ تکفیریت، دائرہ کار اور اثرات، برصغیر کے نوآبادیاتی دور کے فتاویٰ کا خصوصی مطالعہ” سکالر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ

دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ و تقابلِ ادیان میں دوسرے روز بھی پی ایچ ڈی کے مجلسی دفاع کی میٹنگ ہوئی، جس میں یونیورسٹی اساتذہ اور ایم فل سکالرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ کی لیکچرر مسز رقیہ بانو نے اپنے پی ایچ ڈی تحقیق "مسئلہ تکفیریت، دائرہ کار اور اثرات، برصغیر کے نوآبادیاتی دور کے فتاویٰ کا خصوصی مطالعہ” کے نتائج پیش کئے، اور سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے۔

اس موقع پر مناقشہ کمیٹی نے یونیورسٹی سینڈکیٹ کو سفارش کی کہ مسز رقیہ بانو کو پی ایچ ڈی ڈگری عطا کردی جائے۔

پبلک ڈیفنس میں نامور عالمی سکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد نے بطور بیرونی ممتحن شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے ویمن یونیورسٹی کے تحقیقی معیار کو سراہا ، صدر شعبہ ڈاکٹر کلثوم پراچہ کو عمدہ تحقیق کی نگرانی پر ان کی ستائش کی اور یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی کو رہنما کردار پر مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسز شازیہ بانو کے پیش کردہ پی ایچ ڈی مقالہ کی نگرانی بھی ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے ان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ شعبہ علوم اسلامیہ میں تحقیق کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھائے گا۔

تقریب میں ڈاکٹر قدسیہ خاکوانی اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button