Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
زکریا یونیورسٹی میں سیکیورٹی سخت، ایک اور چور پکڑا گیا

زکریا یونیورسٹی میں یکےبعد دیگرے چوریوں کی وارداتوں کے بعدسیکورٹی سخت کردی گئی۔
گزشتہ روز ایک اور چور پکڑا گیا، حکام کے مطابق موبائل گشت والوں نے ایک مشکوک لڑکے کو دیکھا تو فوری سیکیوریٹی کنٹرول روم اطلاع کی تو ریزیڈنٹ آفیسر نے فوری ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے اس لڑکے کا تعاقب کیا اور اس کو پکڑ لیا گیا، پکڑنے کے بعد جب اس کی تلاشی کی گئی تو وہ ایک عدد بائیو پارک سے موٹر پمپ چوری کر کے لے جا رہا تھا، وہاں سے پہلے بھی ایک انونٹر بجلی کی تاریں اور20 ایچ پی موٹر چوری ہوئی تھی، اس کے پاس دین۔ لوہے کی آری چند اور کٹر بھی ملا، اس نے اعتراف بھی کیا کہ وہ یہاں چوری کی نیت سے آیا تھا ۔
س چور کے خلاف ایف آر درج کروا دی گئی ہے اور اس سے مزید تفتیش اورریکوری پولیس کر دیا گیا تاکہ چوری شدہ سامان کی مزید سامان کی برآمدگی کی جائے۔


















