Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سابق ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن کے خلاف انٹی کرپشن نے انکوائری شروع کردی

ملتان کے سات کالجز کے پرنسپلز نے سپورٹس ایونٹ ک آڑ میں کرپشن کرنے والے ڈائریکٹر کالجز ابوالحسن کے بارے میں اعلیٰ حکام کو مراسلہ تحریر کیا تھ۔

سابق ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن کے خلاف انٹی کرپشن نے انکوائری شروع کردی اس سے قبل بھی ایک درخواست وزیر اعلیٰ کو ارسال کی گئی تھی جس میں کہاگیا تھا کہ ابوالحسن انچارج ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن کی سالانہ سپورٹس کے نام پر مبینہ طور 46 لاکھ روپے کی میگا کرپشن کی ہے۔

ڈائریکٹر کالجز ملتان ابوالحسن نے مختلف کالجز سے آن ریکارڈ پیسے مانگے جبکہ تمام سپورٹس ایونٹس کے اخراجات بشمول کٹس، کھانا ، ٹرانسپورٹ اور طالبات کو معاوضہ وغیرہ پنجاب بھر کے کالجز نے خود برداشت کیئے ہیں, اس رقم کا کوئی حساب کتاب موجود ہے اور نہ ہی آڈٹ ہوا ہے ۔

جس پر ایچ ای ڈی نے انکوائری انٹی کرپشن کو ارسال کردی جبکہ انٹی کرپشن نے ڈائریکٹر کالجز اور سات پرنسپلز کو کل تین جولائی کو پیش ہوکر موقف جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button