Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اینٹی کرپشن نے زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کو طلب کرلیا

ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن ملتان نے زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کو کرپشن کے الزامات میں انکوائری میں بیانات کےلئے کل طلب کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ شیخ شیراز نے زکریا یونیورسٹی کے فیکلٹی آف فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد پر الزام لگایا تھا کہ وہ جعل سازی سے موبائل فون کے جعلی بل بنا کر خزانے سے پیسے وصول کرتے رہے اور انکوائری میں یہ الزام درست بھی ثابت ہوگیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کے خلاف کارروائی کے بجائے ان کا نام ڈین آف فارمیسی کےلئے ارسال کردیا، جس پر پروفیسر سہیل ارشد کے خلاف انکوائری شروع ہوئی، اب بیانات کےلئے کل طلب کرلیاگیا۔

اس سلسلے میں انٹی کرپشن کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیاہے درخواست دھندہ شیخ شیر از امجداور گواہان ملزم پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد 24جولائی کو پیش ہوکر اپنا بیان جمع کرائیں عدم حاضری کی صورت میں یکطرفہ کا روائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button