Breaking NewsEducationتازہ ترین
انسداد ڈینگی کارروائیوں کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی ہدایت

محکمہ سکولز نےانسداد ڈینگی کارروائیوں کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی ہدایت کردی ۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ سکول انسداد ڈینگی کی کارروائیوں کی رپورٹ مناسب اور مقررہ کردہ طریقے کے مطابق ارسال نہیں کررہے ہیں، جو تصاویر ارسال کی جارہی ہیں وہ ان کے اوقات میں فرق نہیں ہے ۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی کارروائیوں کے شروع کرنے اور ان کے ختم کرنے کی تصاویر میں فرق ہونا لازم ہے، اور ان کے اوقات میں بھی کم سے کم 5 سے 10 منٹ کا وقفہ ہوناچاہیے ۔
اگر کسی نے اس کی خلاف ورزی کی تو یہ کارروائی جعلی قرار پائے گی۔
اس لئے ہدایت کی جاتی ہے مقررہ ایس او پیز کے تحت ہی ڈیش بورڈ پر تصاویر اپ لوڈ کی جائیں اور یہ تصاویر روزانہ کی بنیاد پر مقررہ اوقات ہی میں ارسال کی جائیں ۔


















