Breaking NewsEducationتازہ ترین
انٹی ڈینگی سرگرمیاں کرنےوالے افسر اور فوکل پرسن کی ٹریننگ کرانے کافیصلہ

محکمہ سکولز نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں حصہ لینےوالے افسروں کی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پہلے مرحلے میں سی ای اوز اور فوکل پرسن کی ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈی ای اوز ، ڈپٹی دی ای اوز ، اے ای اوز ، سکول کی سطح کے انٹی ڈینگی فوکل پرسن، تمام سکولوں کے سربراہوں کی ٹریننگ کرائی جائے ۔
سی ای اوز اس بات کویقینی بنائیں کہ تمام افراد ٹریننگ میں شرکت کریں ۔
شرکا کی تصاویر اور مکمل ریکارڈ 15فروری تک ارسال کیا جائے ۔



















