Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچاؤ بارے آگاہی واک کا اہتمام

پنجاب حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ہفتہ برائے انسدادِ ڈینگی منایا جا رہا ھے۔

اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچاؤ بارےآگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، تاکہ لوگوں میں ڈینگی مچھر سے متعلق معلومات فراہم کی جائے ۔

آگاہی واک ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس زکریا ٹاؤن سے شروع ھوئی، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد نے کی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ملک محمد حسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

واک میں ڈسٹرکٹ آفس کے سٹاف ممبران، فیلڈ سٹاف اور مقامی لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

لوگوں میں ڈینگی آگاہی والے پمفلٹ تقسیم کئے گئے ،اور ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ آفیسر آفتاب احمد نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ھدایت پر ھفتہ برائے انسدادِ ڈینگی منایا جا رہا ھے جو کہ بہت ضروری اور عوامی فائدے کیلئے ھے ۔

انھوں نے کہا کہ اپنے گھر میں کسی بھی جگہ پر پانی جمع نہ ھونے دیں، مکمل آستین والی شرٹ پہنیں اور اپنے فریج کی ٹرے کو صاف کرتے رہیں ۔

مزید انھوں نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو، ڈینگی والی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

آگاہی واک بوسن روڈ چونگی نمبر 6 پر اختتام پذیر ھ
ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button