Breaking NewsEducationتازہ ترین
انٹی ڈینگی فوکل پرسن تعینات کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکولز کا ڈویژن کی سطح پر انٹی ڈینگی فوکل پرسن تعینات کرنے کا فیصلہ ، ٹریننگ کا شیڈول بھی جاری کردیاگیا ۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے ڈویژن کی سطح پر سی ای او آفس میں انٹی ڈینگی فوکل پرسن تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے ، جس کی ٹریننگ پی ٹی بی کرے گا، جس کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے اور ریسورس پرسن تعینات کردئے ہیں جو مقرر ہ تاریخ کو ٹریننگ دیں گے ۔
شیڈول کے مطابق ملتان میں 27جنوری کو جنید شاہد، گوجرانوالہ ، بلال احمد، ڈی جی خان میں31 جنوری کو ٹریننگ دیں گے جبکہ ساہیوال میں یکم فروری کو منیب احمد ٹریننگ دیں گے ۔


















