Breaking NewsEducationتازہ ترین
انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ملتان میں دہشت گردی سے حفاظت کے لیے موک ایکسر سائز کا اہتمام

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں دہشت گردی سے حفاظت کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقادکیا گیا جس میں ایم این ایس یو ای ٹی میں دہشت گردی سے تحفظ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کروائی گئی۔
اس ایکسرسائز میں سیکیورٹی اہلکاروں، یونیورسٹی کے عملے اور طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی کی صورت میں فوری اور مؤثر ردِعمل کی تربیت فراہم کرنا تھا۔
رجسٹرار یو ای ٹی ملتان ڈاکٹرعاصم عمرنے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ادارے کی سیکیورٹی کو مستحکم بنانے اور طلبہ و اساتذہ میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بے حد ضروری ہیں، ہم وقفہ وقفہ سے اس عمل کو کراتے ہیں تاکہ نئے طلباء کو بھی اس حوالے سے مکمل آگاہی ہو اور وہ ایمرجنسی کی صورتحال میں اپنا دفاع بھرپور انداز میں کرسکیں۔




















