Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

پنجاب پولیس آفس میں موک ایکسر سائز

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کے حکم پر جنوبی پنجاب پولیس آفس میں موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا ،جس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں نے حصہ لیا۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ موک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی کارکردگی، افسروں اور جوانوں کی استعداد کار جانچنا ہے ،کسی ناگہانی صورتحال میں کم سے کم ریسپانس ٹائم کا اندازہ کرنا ہے ۔
انہوں نےکہا کہ جنوبی پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، اہم تنصیبات کے ساتھ اس خطے کی تعمیر و ترقی میں مشغول غیر ملکی انجینیئرز کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس شر پسند عناصر سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرائم کی شرح میں کمی کے لیے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کی 15 روزہ مہم بھر پور طریقے سےجاری ہےش اور روزانہ کی بنیاد پر تمام اضلاع سے رپورٹ لی جا رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button