Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈپٹی ڈائریکٹر اور پبلک ریلیشنز آفیسر انعم زہرہ کو نئی ذمے داریاں دے دی گئیں

ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفیسر انعم زہرہ قریشی کو فوکل پرسن پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا تعینات کردیا اور ان کو فوری طور پر چارج سنبھال کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انعم زہرا 2015 سے ویمن یونیورسٹی میں ترجمان کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہی ہیں، یونیورسٹی کی امیج بلڈنگ، نیوز لیٹر اور پبلشنگ میں عمدہ کارکردگی پر یہ ذمےداری دی گئی ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہےکہ یونیورسٹی کی ساکھ امیج بلڈنگ اور ایونٹس کی کوریج میڈیا کو درپیش مسائل کو دور کرنے کیلئے یونیورسٹی قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔



















