ملتان: اپیکا ایجوکیشن کا بڑا اجلاس ، سی ای او کو خراج تحسین پیش کیا گیا

رانا وجاہت حسین صدر اپیکا ایجوکیشن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اٹھارٹی ملتان نے کچھ عرصہ پہلے میرٹ پر ضلع ملتان میں تعیناتی حاصل کی اور انہوں اس قلیل عرصہ میں اپنی کاوش, محنت، کاوش، لگن سے خود بمعہ ڈپٹی کمشنر ملتان اور کمشنرز کے ساتھ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز کے ھلہنگامی سکول وزٹ کیے اور ادارہ جات کی ترقی کے لئے درست سمت متعین کی، جس کی وجہ سے ان اداروں میں نمایاں تبدیلی آنا شروع ہو گئی۔
انہوں نے سٹاف کی غیر حاضری پر اور صفائی کے معاملہ پر کبھی کوئی کمپرومائز نہیں کیا، میڈم نزہت پروین ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ ملتان نے بھی ھمیشہ اور ھمہ وقت لگن سے ساتھ دیا ھے۔
وہ اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ سی ا ی او نے سائلین کے سالوں سے روکے ہوئے کام نمٹائے ،خاص طور پر کلیرکل سٹاف کی پروموشنز میں بہت سارے ایشوز اور سنیارٹی لسٹس میں کافی ابہام تھے جس کو دور کیا گیا، جس کے بعد تقریباً 03 سپرٹنڈنٹ ، 09 ھیڈ کلرک ، 11 سنیر کلرک پروموشن حاصل کر چکے ہیں۔
مستقبل قریب میں کافی عرصہ سے ادنی ملازمین سے بطور جونیر کلرک رکی ہوئی پروموشن بھی ہو جائے گی۔
اجلاس میں رانا اقبال نون صاحب مرکزی چیرمین اپیکا پاکستان و ملتان ڈویژن غلام حسین عاربی چیرمین اپیکا ایجوکیشن بھی موجود تھے ۔




















