Breaking NewsEducationتازہ ترین
’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت عوامی آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایات

پنجاب بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کو ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت عوامی آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
جاری مراسلے کے مطابق، ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل اور فوری عمل درآمد ضروری قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ سرکاری خطوط میں درج رہنمائی کو مدنظر رکھتے ہوئے آگاہی سرگرمیوں کا آغاز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروگرام سے متعلق معلومات زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچائی جائیں۔
حکومت کا مقصد شہریوں کو آسان، محفوظ اور باعزت رہائشی سہولیات سے متعلق دستیاب مواقع سے باخبر کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندان ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔




















