Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتیوں کا اشتہار جاری

زکریا یونیورسٹی ملتان میں اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتیوں کا اشتہار جاری کر دیا ہے جس کےلئے آن لائن درخواستیں 10 اپریل 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

یونیورسٹی کی جانب سے پولیٹیکل سائنس، مینجمنٹ سائنسز، مکینیکل انجینئرنگ، بلڈنگ اینڈ آرکیٹیکچرل انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، انگریزی، ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ سائبر سیکیورٹی، انوائرمنٹل سائنس، بایوسائنسز، لودھراں کیمپس (انگریزی)، وہاڑی کیمپس (ریاضی)، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بیسک سائنسز (ریاضی)، لائیو سٹاک اینڈ پولٹری پروڈکشن (اینیمل نیوٹریشن) اور یو سی ٹی اینڈ ای (کمپیوٹر سائنس) سمیت مختلف مضامین میں کل 19 اسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان اسامیوں کے لیے مطلوبہ قابلیت متعلقہ شعبے میں پی ایچ ڈی ڈگری ہے اور ان میں سے بیشتر اسامیوں کے لیے کوئی تجربہ درکار نہیں ہے، درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن فارم پُر کریں اور اس کی پرنٹ آؤٹ لے کر تمام ضروری دستاویزات منسلک کرتے ہوئے دفتر میں جمع کرائیں۔ ہر عہدے کے لیے 4000 روپے نان ریفنڈ ایبل ڈیمانڈ ڈرافٹ یا آن لائن بینک ٹرانزیکشن بھی جمع کرانا ہو گی۔

درخواستوں کے ساتھ تازہ ترین پاسپورٹ سائز فوٹو، ویٹرنری سائنسز کے امیدواروں کے لیے پی وی ایم سی رجسٹریشن اور انجینئرنگ کے امیدواروں کے لیے پی ای سی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ضروری ہے۔

سرکاری ملازمین کو مناسب چینل کے ذریعے درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ نامکمل یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

معذور افراد کے لیے تین فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے جبکہ صرف شارٹ لسٹ کردہ امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button