Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : اے ڈی پی کے امتحانات کا شیڈول جاری

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر انتظام اے ڈی اے اور اے ڈی ایس ضمنی امتحان (III) 2022 کے لیے داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 جولائی جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم اگست ہے جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ امتحان سے ایک ہفتے قبل فارم جمع کرئے جاسکتے ہیں، امتحان کے انعقاد کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

داخلہ فارم دستی یا ڈاک کے ذریعے وصول نہیں کیا جائے گا، داخلہ فارم صرف اور صرف متعلقہ بینک کے توسط سے ان صول کیا جائے گا نیز بینک نا مکمل داخلہ فارم وصول نہیں کرے گا، نا مکمل داخلہ فارم واپس ارسال کر دیا جائے گا، دوبارہ جمع کروانے کی صورت میں نئی فیس کا اطلاق ہوگا۔

کمپارٹمنٹ اُمیدواران آن لائن داخلہ فارم کے ساتھ اپنے سابقہ قیل نتیجہ کارڈ انٹرنیٹ پرنٹ کی کاپی منسلک ضرور کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button