Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایجوکیشن اتھارٹی میں ڈیوٹی دینے والے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان ڈاکٹر صفدر حسین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ کلرک خواتین و حضرات جو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز یا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ملتان کے دفاتر میں خدمات انجام دینے کے خواہشمند ہیں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 9 اگست 2025 تک دفتر چیف ایگزیکٹو آفیسر (DEA) ملتان میں جمع کروائیں تاکہ روٹیشن پالیسی کے تحت ان کے تبادلے عمل میں لائے جاسکیں۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واضح کیا ہے کہ کمپیوٹر کے استعمال پر مکمل عبور رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔




















