Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہونہار سکالرشپ پروگرام کو شفاف بنانے کے لئے منجمنٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام کو شفاف بنانے کےلئے منجمنٹ یونٹ قائم کرنے کافیصلہ، تعیناتیوں کےلئے درخواستیں طلب کرلیں۔

تفصیل کے مطابق پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے لیے آئی ٹی پروفیشنلز سمیت مختلف عہدوں پر تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے، یہ تمام آسامیاں خالصتاً کنٹریکٹ اور پروجیکٹ بنیادوں پر پُر کی جائیں گی۔

ویب ڈویلپر، سافٹ ویئر ڈویلپر (آئی ٹی سسٹم، انفراسٹرکچر، یو آئی/یو ایکس، موبائل ایپلیکیشن اور ویب ایپلیکیشن)، نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر، آئی ٹی اسسٹنٹ، گرافک ڈیزائنر، سوشل میڈیا ایگزیکٹو، ویڈیو ایڈیٹر/اینیمیٹر اور کیمرہ مین سمیت مختلف عہدوں پر بھرتی کی جائے گی۔

پی ایچ ای سی کے مطابق9 اسکیل کی آسامیوں کے لیے ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 7سکیل کے تحت 1 لاکھ 75 ہزار اور PPS-6 کے تحت 1 لاکھ 25 ہزار روپے ماہانہ پیکج دیا جائے گا۔

مجموعی طور پر مختلف آسامیوں پر ایک سے زائد امیدواروں کی تقرری کی جائے گی۔درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں کا پنجاب کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے۔

اہل امیدوار 11 فروری 2026 تک پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ آن لائن فارم کی دستخط شدہ ہارڈ کاپی 12 فروری 2026 شام 5 بجے تک بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ/کوریئر ارسال کرنا ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button