Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں

زکریا یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں اسسٹنٹ پروفیسرز کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔
گریڈ 19 کی اسامیوں کےلئے ایسے افراد جنہوں نے جینڈر اسٹڈیز، جغرافیہ، سیاسیات، تعلیم، نفسیات، کھیل سائنس، IMCS (ای کامرس/بزنس ایڈمن)، بینکنگ اینڈ فنانس، ٹیکسٹائل انجینئرنگ، فارما بائیولوجی، فارما سائنس، انگلش امیونولوجی، ریاضی، طبیعیات، شماریات، زرعی انجینئرنگ، اور ویٹرنری کلینیکل سائنسز (طب/سرجری) میں پی ایچ ڈی کیا ہو درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
یونیورسٹی رجسٹرار کے مطابق امیدوار چار ہزار روپے کا ڈرافٹ آن لائن فارم کے ساھت جمع کرائے گا، پھر تمام کوائف کی ہارڈ کاپی بھی مقررہ تاریخ تک جمع کرانا ہوگی ۔




















