ویمن یونیورسٹی میں فارم ڈی کلاسز کےلئے پہلی بار داخلے شروع

ویمن یونیورسٹی ملتان میں فارم ڈی کی کلاسز شروع کرنے کی منظوری مل گئی، داخلے شروع، درخواستیں طلب کرلی گئیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان فارمیسی کونسل نے ویمن یونیورسٹی ملتان میں فارم ڈی(بی فارمیسی) کی کلاسز شروع کرنے کی اجازت دے دی ، جس کے بعدپہلے سیشن میں داخلے کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں ۔
شعبہ فارمیسی کی طر ف سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق ایسی طالبات جنہوں نے انٹرمیڈیٹ بائیو کے ساتھ کی ہو، اور اس میں کم سے کم 60 فیصد نمبر لئے ہوں، وہ داخلے لینے کا اہل ہونگی ،درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔
ویمن یونیورسٹی ملتان جنوبی پنجاب کی پہلی یونیورسٹی ہے جس میں فارم ڈی کی کلاسز کا اجراء ہوگا ، جبکہ طالبات کےلئے ہاسٹلز ، ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے ساتھ چار اقسام کے سکالر شپ بھی رکھے گئے ہیں ، درخواستیں آن لائن دی جاسکیں گی ۔




















