Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

احساس بازار و دستر خوان اور دیوار احساس کے افسروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ کی تقیسم

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے گزشتہ روز احساس بازار و دستر خوان اور دیوار احساس کے منصوبوں کی بھرپور کامیابی پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور محکموں کے نمائندگان میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کے "احساس” اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا ہے، جوکہ ضلعی انتظامیہ کیلئے اعزاز ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان، سیکرٹری آر ٹی اے رانا محمد محسن ،ڈی سی سوشل ویلفئیر محمد مزمل اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن وسیم یوسف سمیت اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے عوامی فلاحی منصوبوں کے آغاز میں مثالی کردار ادا کیا۔عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے میری ٹیم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

عامر کریم خاں نے عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح کیلئے اسی جذبے سے خدمات جاری رکھے گی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button