Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سربراہ کےلئے اعزازی شیلڈ

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے فیکلٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کا میرٹ اس سال غیر معمولی طور پر بلند رہا، جو ادارے کی تعلیمی معیار اور شفافیت کی عکاسی کرتا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ پہلی میرٹ لسٹ کے مطابق، بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس پروگرام میں میرٹ 98 فیصد سے 88 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔ بی ایس کمپیوٹر سائنس پروگرام میں میرٹ 98 فیصد سے 87 فیصد تک، جبکہ بی ایس سائبر سیکیورٹی کے اوپن میرٹ کی حد 93 فیصد سے 87 فیصد تک رہی۔

بی ایس ڈیٹا سائنس کے پروگرام میں میرٹ 89 فیصد سے 78 فیصد تک رہا، جبکہ بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی (مارننگ پروگرام) میں میرٹ 98 فیصد سے 85 فیصد تک پہنچا۔ بی ایس آئی ٹی (پوسٹ اے ڈی پی پروگرام) کا میرٹ 90 فیصد سے 60 فیصد کے درمیان رہا۔

اسی طرح، بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ میں میرٹ 95 فیصد سے 83 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا.یاد رہے کہ صرف فیکلٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات میں اس سال 7423 درخواستیں موصول ہوئیں، جو ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی بڑھتی ہوئی تعلیمی ساکھ اور طلباء کے اعتماد کا مظہر ہے۔

اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر سہیل رضا چوہان نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی میں میرٹ پر مبنی داخلے ہماری اولین ترجیح ہیں۔
ہم جدید ٹیکنالوجیز اور بین الاقوامی معیار کی تعلیم کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ہم میرٹ اور شفافیت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ بہت جلد ایمرسن یونیورسٹی میں جدید آئی ٹی لیبارٹریز قائم کی جا رہی ہیں جن میں اے آر، وی آر، ڈی ایل ڈی، ربوٹکس اور ہولوگرافک ٹیکنالوجی کی لیبز شامل ہوں گی، جو طلباء کے لیے جدید تعلیمی مواقع فراہم کریں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button