زرعی یونیورسٹی میں "اپریل کول ” کی تقریب کا اہتمام

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں یکم اپریل کے موقع پر جامعہ زرعیہ ملتان لٹریری کلب اور پلانٹ فار لائف سوسائٹی کی مشترکہ کاوش سے "اپریل کول”کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں جامعہ کے طلباء اور استاتذہ و سٹاف نے200سے زائد پودے لگائے۔
رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے خصوصی شرکت کے دوران پودا لگا کر اس باغ کی آبیاری کی دعا کی۔اس کے بعد طلباء و طالبات کے ہمراہ کول واک میں شرکت کی۔ لٹریری کلب زرعی جامعہ ملتان کے تعاون سے ادبی بیھٹک اور سیمنار کا انعقاد بھی کیا گیا۔
اس موقع پر رئیس جامعہ نے طلباء کو پودوں کی دیکھ بھال اور ان سے محبت کا درس دیا۔ مزید کہا کہ پودا اگر چھاؤں نہ بھی دے اور خشک ہو جائے تب ایندھن کے طور پر ضرور کام آتا ہے۔
چئیرمین شعبہ ہارٹیکلچر ڈاکٹر تنویر احمد نے کہا کہ زرعی جامعہ کا مشن ہے کہ ادارے کو چاہے، جلالپور ہو یا مین کیمپس گرین کرنا ہے۔
طلباء سمیت سب کا فرض ہے کہ پودا لگا کر اسکی حفاظت بھی کریں کیونکہ اکثر پودا لگا کر حفاظت نہ کرنے سے پودا مر جاتا ہے۔
اس موقع پر کنوئینر لٹریری کلب ڈاکٹر انصر نعیم اللہ نے پودوں کی اہمیت کو پروین شاکر کے شعر سے خوبصورت انداز سے کیا ۔ کنوئینیر پلانٹ فار لائف سوسائٹی ڈاکٹر مقرب علی نے حاظرین کو پودوں کی شجر کاری اور گرین پاکستان کے عزم سے آگاہ کیا۔
تقریب میں تمام لوگوں نے پاکستان کو کلین اینڈ گرین کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کے عزم کا عہد کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم سمیت دیگر فیکلٹی و سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


















