Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں تین ماہ کا عربی کورس کرانے کافیصلہ

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے عربی لینگویج کورس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید عمار حیدر زیدی نے کہا ہے کہ شہریوں اور عرب ممالک میں روزگار ،تعلیم اور مذہبی مقامات کی زیارت کےلئے جانے کے خواہشمند طلبہ کی سہولت کے لئے یونیورسٹی تین ماہ کا عربی کورس کرائے گی۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ عربی زبان کورس کو لسانی ماہرین نے لوگوں کی ضرورت کے مطابق مرتب کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شعبہ عربی میں ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، اساتذہ، طلبہ اور دیگر عام شہریوں سمیت پیشہ ور افرادبھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کلاسز کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔

ڈاکٹر سید عمار نے بتایا کہ خواہشمند شہری زکریا یونیورسٹی سے داخلہ فارم حاصل کر سکتے ہیں، مکمل کورس کی فیس 3100 روپے ہوگی جبکہ داخلہ حاصل کرنے کے لیے کم از کم اہلیت میٹرک ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button