Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : ملتان کالج آف آرٹس میں آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش کا انعقاد

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کالج آف آرٹس میں آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش کا انعقاد کیاگیا۔
نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا۔
اس موقع پر پرنسپل کالج آف آرٹس ڈاکٹر صوفیہ عمر ، مایہ ناز آرٹسٹ ذوالفقار علی بھٹی، ڈاکٹر حسن بچہ ، ڈاکٹر عمر چوہدری ، ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ و دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
وائس چانسلر نے طلباء طالبات کے تیار کردہ فن پارے اور ڈسپلے ورک 2023 کا معائنہ کیا ۔
اس موقع پر طلباء طالبات نے زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق تیار کردہ فن پاروں کے حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو آگاہی فراہم کی، اور ان فن پاروں کے ذریعے عملی زندگی میں اپنے پیغام کو پہنچانے کے حوالے سے بات چیت کی۔
وائس چانسلر نے طلباء طالبات کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔




















