Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی نے آج مکمل تعلیمی بائیکاٹ اور دھرنے کا اعلان کردیا

زکریا یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی منظوری کےلئے کلاسز کا بائیکاٹ اور وی سی آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خاور نوازش کا کہناہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی کال کے جواب میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پُرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، اور ساتھ ہی ساتھ کلاس رومز میں اساتذہ کی حیثیت سے اپنے پیشہ وارانہ وعدوں کو پورا کیا لیکن اساتذہ کے معاملات پر تاحال کوئی مثبت پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔

جس پر اے ایس اے پوری کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے، انتظامیہ پر واضح کرتی ہے کہ اساتذہ کی اپنے ادارے اور طلباء سے وابستگی کو مکمل طور پر نظر انداز کیاگیا اور اس کو کمزوری کی علامت سمجھا گیا جو افسوس ناک ہے۔

اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آج 23 ستمبر 2025 بروز منگل صبح 8:30 بجے سے شروع ہونے والے ایڈمن بلاک اور وی سی آفس کے سامنے دھرنے کے ساتھ زکریا یونیورسٹی ملتان میں کلاس ورک کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کریں گے۔

تمام اساتذہ سے اپیل کرتے ہیں سب ملکر اپنے اتحاد اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے آگے آئیں، اساتذہ کی عزت بحال کریں، جو اس یونیورسٹی کے دوسرے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں، اور انتظامیہ کو ذاتی انا اور آمریت کی بنیاد پر اس ادارے کو چلانے سے روکیں، ہمارا اتحاد ہماری طاقت ہے۔ متحد ہم کھڑے ہیں، مل کر ہم جیتیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button