ڈاکٹر ریاض اور ان کی ٹیم نے اے ایس اے زکریا یونیورسٹی کا حلف لے لیا

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر کنڈی نے کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد ریاض ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی ، نائب صدر سید بلال حسین شاہ جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سجاد حسین فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عامر اسماعیل اور ممبران مجلس عاملہ ڈاکٹر محمدحنیف ، انجینئرڈاکٹر محمد سلطان، ڈاکٹر سعادت مجید، انجینئر وقاص ہاشمی، ڈاکٹر ساجد اقبال ، ڈاکٹر محمد زبیراحمد ، ڈاکٹر محمد عثمان سلیم سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
اس موقعہ پر نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام اساتذہ کرام ان کے لیے مقدم ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ ان کی توقعات پر پورا اترسکیں۔
انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کرام کے مسائل کو فوری حل کیاجائے۔
تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کرام کی بہتری اور یونیورسٹی کی ترویج و ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے اور اساتذہ کرام کی مستقلی سمیت انہیں درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس موقعہ پر وائس چانسلر نے منتخب عہدے داروں اور سابق ممبران کے مابین شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ اور نومنتخب عہدے داران کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
تقریب میں اساتذہ کرام سمیت یونیورسٹی کے افسران اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے بھی شرکت کی۔



















