Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : عاشورہ کی چھٹیوں کا مراسلہ جاری
زکریا یونیورسٹی میں محرم الحرام کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے محرم الحرام کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق زکریا یونیورسٹی ملتان کے تمام انتظامی دفاتر، تدریسی شعبہ جات، سب کیمپسز، سینٹرز، سکول آف اکنامکس، انسٹی ٹیوٹ، کانسٹیچونٹ کالجز اور یونیورسٹی ماڈل سکول اینڈ کالج 16 اور 17 جولائی کو بند رہیں گے۔
جمعرات سے انتظامی کام شروع ہوگا۔