Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کا باقاعدہ آغاز

سکولوں میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کا باقاعدہ آغاز
محکمہ تعلیم پنجاب، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کے مطابق صوبے بھر کے تمام گورنمنٹ سکولوں میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس بابرکت مہینے میں ہمارے نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی تھی، اسی مناسبت سے مختلف روحانی و دینی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں بھی سینیئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان کی زیر نگرانی عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے کا آغاز کیا گیا طلبہ نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیشاساتذہ کرام نے اپنے خطابات میں سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے:یقیناً رسول اللہ ﷺ کی ذات تمہارے لیے بہترین نمونہ ہے یہ سیشن طلبہ کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کی شمع روشن کرنے کا باعث بنا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button