Breaking NewsNationalتازہ ترین
”آئین ہی مقدس ہے، آئین ہی سپریم ہے“:آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم کو آئین کی فتح پر مبارکباد دہتا ہوں، پیپلز پارٹی کے کارکن ہر شہر اور ہر گاؤں میں جشن منائیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ آئین ہی مقدس ہے اور آئین ہی سپریم ہے، ان شاء اللہ جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

















