پاکستان وومنز کرکٹ ٹیم کی نئی چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کا پی سی بی کو شکریہ
پاکستان وومنز کرکٹ ٹیم کی نئی چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کا تعلق جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان سے ہے ۔
12برسوں پر (2005ءتا2017ء) محیط اپنے انٹرنیشنل میڈیم فاسٹ باؤلر اور مڈل آرڈر بیٹس ویمن کی حیثیت سے 92ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور 68ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والی اسماویہ اقبال کو انٹرنیشل وومنز ٹی 20 فارمیٹ میں ہیٹرک کرنیوالی پہلی باؤلر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
وہ چیف سلیکٹر بننے سے قبل پچھلے 4 برسوں سے قومی سلیکشن کمیٹی کی ممبر تھیں۔
چیف سلیکٹر بننے پر اسماویہ اقبال نے پی سی بی منیجمنٹ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے لیے اس عہدہ کو اللہ کی طرف سے ایک اور انعام قرار دیا اور اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ بحیثیت چیف سلیکٹر ان کی کامیابی کیلئے دعا بھی کریں۔
انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ تک پاکستان کیلئے کرکٹ میدان میں خدمت کرنے کے بعد اب چیف سلیکٹر بننا میرے لیے ایک اور بہت بڑا اعزاز ہے اور میں اس بڑی ذمہ داری کو نبھانے کیلئے ان شاءاللہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کروں گی۔