ملتان : اے سی (سٹی)کی غنڈا گردی، سپورٹس آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
اے سی سٹی ملتان خواجہ عمیر محمود آ وٹ آ ف کنٹرول، سرکاری آ فیسر کو گالیاں، گارڈز کو حکم دے کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
موقع پر موجود دیگر افسران نے بچاؤ کروایا، تشدد سے سرکاری آ فیسر کے گھٹنے کی ہڈی کو نقصان ، میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گزشتہ روز عالمی دن برائے ماحولیات کے حوالے سے سائیکل ریس کا انعقاد ہوا جس کے آ غاز سے قبل ہی اے سی سٹی ملتان خواجہ عمیر محمود کی جانب سے انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ آ فیسر ملتان فاروق لطیف سے ریس کے آ غاز کے حوالے سے گرما گرمی ہوئی۔
ذرائع نے اس موقع پر بتایا کہ ریس کے آ غاز کے لئے سائیکلسٹ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جارہا ہے، اور چیسٹ نمبر الاٹ کیے جارہے ہیں، جبکہ ریس کے آ غاز میں مقررہ وقت میں دیر ہے ۔
جس پر اے سی سٹی آ ہے سے باہر ہوگئے، اور سرکاری آفیسر کو گالیاں دینے لگ گئے، اور گارڈز کو حکم دیا ،جس پر گارڈز کی جانب سے سرکاری آ فیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
اس موقع پر موجود دیگر افسران نے مداخلت کرکے بچ بچاؤ کروایا، اس دوران سپورٹس آ فیسر کے گھٹنے کو شدید چوٹیں آئیں ۔
دریں اثنا ڈویثرنل سائکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری غضنفر راں نے اے سی سٹی ملتان کے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اعلی سرکاری آ فیسر کی جانب سے اس قسم کا غیر مناسب رویہ کھیلوں کی حوصلہ شکنی کا باعث بنتا ہے ، اس سلسلے میں ڈی سی اور کمشنر ملتان نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کریں۔


















