Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان کے اسسٹنٹ میٹرک برانچ ریٹائر ہوگئے

عاشق حسین ،اسسٹنٹ میٹرک برانچ کے اعزاز میں چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی ،آڈٹ آفیسر،دلنواز مہمان خصوصی تھے ۔

آفیسران بورڈ ڈاکٹر حافظ فدا حسین،سلیم رضا بلوچ ،الیاس صدیقی،نور حسن ،عبدالغفار، ظفر موہل، ملک نثار احمد ،یونس صدیقی،محمد یامین ،ناصر عباس شمسی، مہر اکبر،احمد حسن،ذولفقار شاہ ،پرویز خان کے علاوہ انٹرمیڈیٹ برانچ کے اہلکاران نے شرکت کی۔

سیکرٹری بورڈ ،خرم قریشی نے کہا کہ عاشق حسین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

چیئرمین بورڈ ،حافظ محمد قاسم نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ عطیہ خداوندی ہے، صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن،ملک نثار احمد نےکہا کہ عاشق حسین نے، اپنی 30سالہ سروس امتحانی برانچوں میں خدمات انجام دیں۔

اختتام پر عاشق حسین کو کو یادگاری شیلڈ ،تعریفی سرٹیفکیٹ ،پھولوں کا گلدستہ اور چیک دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button